لندن(نیوز ڈیسک) ذخیرہ الفاظ میں اضافہ اور اسے ترتیب دینے کا عمل بڑھتی ہوئی عمر میں نسیان کے مرض سے آپ کی حفاظت کرتا ہے۔ ایک تحقیق میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ کثیر ذخیرہ¿ الفاظ آپ کے ذہن میں پائے جانے والے ادراک کو بہتر بنانے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔ محققین کا کہنا ہے ذخیرہ¿ الفاظ کی بہتات دماغ میں پائے جانے والے کوگنیٹو ریزرو یعنی ادراک کے ذخیرے کی خرابی کی صورت میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔ سپین کی یونیورسٹی آف سینٹیاگو کی طرف سے کی گئی اس تحقیق کی شریک مصنف کرسٹینا نے کہا ہے کہ ہم ذخیرہ¿ الفاظ کو اس لئے اہم سمجھتے ہیں کیونکہ یہ دماغ میں پہلے سے موجود دانشورانہ مہارت کو شفاف بنانے والا اشارہ ہے اور دماغ کے اس دانشورانہ ذخیرے کو براہ راست ماپا نہیں جا سکتا
ہم اسے صرف اشاروں کی مدد سے شمار کرتے ہیں اور یہ اشارے ہی اس کی اہلیت میں اضافہ کرتے ہیں۔ اس تحقیق میں326 ایسے افراد کا مطالعہ کیا گیا جن کی عمر 50سال سے زائد تھی ان میں222افراد صحت مند تھے، جبکہ104افراد کو معمولی دانشورانہ خرابی لاحق تھی اور اس مطالعہ میں ان کے ذخیرہ¿ الفاظ کی سطح کو دوسری پیمائشوں مثلاً ان کے زمانہ¿ طالب علمی کے سال، ان کے کام کی پیچیدگی اوران کے مطالعہ کی عادت کے ساتھ ماپا گیا اور حاصل شدہ نتیجے سے یہ ظاہر ہوا کہ ذخیرہ¿ الفاظ میں کم سکور لینے والے شرکاءمیں درمیانے درجے کی دانشورانہ خرابی کا رجحان زیادہ ہے۔ یہ سٹڈی ایک جریدے اینل آف سائیکالوجی میں شائع ہوئی۔

0 comments:
Post a Comment