کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک بحریہ کے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کو آرڈنیشن سینٹر نے سمندری طوفان کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کر دیاہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ 28 سے 31 اکتوبر کے دوران ماہی گیر کھلے سمندر میں جانے سے گریز کریں ۔ تفصیلات کے مطابق یہ الرٹ بحیرہ عرب میں ہوا کے دباؤ میں کمی سے بارشوں کے باعث سمندری طوفان کے خطرے کی وجہ سے جاری کیا گیاہے
جو کراچی کا رخ بھی کر سکتا ہے۔چیف میٹرولو جسٹ کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں ہوا کا رخ بدل جائے گا جس سے طوفان کا آغاز ہو جائے گا تاہم اس سے انتہائی کم نقصانات کا امکان ہے۔
جو کراچی کا رخ بھی کر سکتا ہے۔چیف میٹرولو جسٹ کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں ہوا کا رخ بدل جائے گا جس سے طوفان کا آغاز ہو جائے گا تاہم اس سے انتہائی کم نقصانات کا امکان ہے۔
0 comments:
Post a Comment