سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) مختلف قسم کی سوشل میڈیا ویب سائٹوں اور خصوصاً ہاٹ میل، یاہو اور جی میل جیسی ویب سائٹوں پر نیا اکاﺅنٹ بناتے وقت آخر میں کہا جاتا ہے کہ ثابت کریں کہ آپ کمپیوٹر یا روبوٹ نہیں بلکہ انسان ہیں اور ساتھ ہی آپ کو ایک تصویر (جسے Captcha کہا جاتا ہے) میں انتہائی غیر واضح اور ٹیڑھے میڑھے نمبر یا حروف دکھائے جاتے ہیں اور انہیں دی گئی جگہ پر ٹائپ کرنے کو کہا جاتا ہے۔
ہم سب جانتے ہیں کہ یہ سخت ناپسندیدہ اور کوفت کا باعث بننے والی بات ہے کیونکہ اکثر انہیں سمجھنا اور واضح طور پر دیکھنا مشکل ہوتا ہے۔ خوش قسمتی سے بالآخر گوگل کو اس تکلیف کا احساس ہو گیا ہے اور اب اس مقصد کیلئے ایک اتنا آسان طریقہ متعارف کروایا گیا ہے کہ آپ کو یقین نہیں آئے گا۔ اب سمجھ میں نہ آنے والی تصویر کی بجائے آپ کے سامنے صرف یہ لکھا ہو گا ”I'm not a robot“ (میں روبوٹ نہیں ہوں) اور آپ اس کے سامنے چھوٹے سے ڈبے میں ٹک کا نشان لگائیں گے اور کام ختم۔ کچھ صورتوں میں مزید سکیورٹی کیلئے جانوروں یا پرندوں کی تصاویر دکھا کر ایک جیسی تصویروں پر کلک کرنے کو کہا جا سکتا ہے۔ یہ نیا طریقہ متعدد ویب سائٹوں پر متعارف کروایا جا چکا ہے اور گوگل کا کہنا ہے کہ 2015ءتک اسے سب ویب سائٹوں پر متعارف کروا دیا جائے گا۔
0 comments:
Post a Comment