Friday, 5 December 2014

خاندانی منصوبہ بندی ،اب مردوں کی باری


    جکارتہ (نیوز ڈیسک) مانع حمل گولیوں کا استعمال اب تک تو خواتین ہی کرتی آئی ہیں لیکن اب آخر کار مردوں کی باری بھی آ گئی ہے۔ انڈونیشیا کی ائیر لنگایونیورسٹی کے پروفیسر بامبانگ پراجوگو نے 30سال کی تحقیق کے بعد ایک ایسی گولی تیار کر لی ہے جو خواتین کی بجائے مرد کھائیں گے اور ان کا کہنا ہے کہ یہ حمل روکنے میں 99 فیصد تک کامیاب پائی گئی ہے۔
     پروفیسر بامبانگ کا کہنا ہے کہ انہوں نے انڈونیشیا کے دیہی علاقوں میں پائی جانے والی بوٹی جینڈا روسا کی بہت شہرت سن رکھی تھی کہ مقامی مرد بچوں میں وقفے کیلئے اس کا کامیاب استعمال کر رہے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ان پودوں کی بڑی مقدار اپنی لیبارٹری میں لائے اور 30 سال کی تحقیقات کے بعد حمل روکنے والے اصل جزو کو تلاش کرکے علیحدہ کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ ان کی بنائی ہوئی گولی سپرم میں موجود خامروں (اینزائم) کو کمزور کر دیتی ہے جس کی وجہ سے وہ بیضے کو فرٹیلائز نہیں کر پاتے اور یوں حمل ٹھہرنے کا امکان ختم ہو جاتا ہے۔ گولی کو بڑی سطح پر متعارف کروانے کیلئے مزید تحقیقات جاری ہیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ جلد یہ ضرورتمند مردوں کو دنیا بھر میں فراہم کر دی جائے گی۔

    Mr.Victorious Jafar Wattoo

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor incididunt ut labore et dolore magna aliqua. Ut enim ad minim veniam, quis nostrud exercitation.

    0 comments:

    Post a Comment

     

    Copyright @ 2013 Wattoo Into Pc.