بیجنگ(نیوز ڈیسک) بعض لوگ ذرا بے فکر طبیعت کے مالک ہوتے ہیں اور بے دھیانی کی وجہ سے اکثر اپنا موبائل فون گما بیٹھتے ہیں، لیکن اگر فون کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد ہو تو بے دھیانی کا مرتکب ہونا مشکل نہیں ناممکن نظر آتا ہے۔
اب آپ اس بات کو جتنا بھی ناقابل یقین سمجھیں لیکن ایک چینی بزنس مین واقعی اتنے بے فکر واقع ہوئے کہ ائیر پورٹ پر بکنگ کرواتے ہوئے اپنے ایک کروڑ 12 لاکھ کے فون کو کاﺅنٹر پر رکھ کربھول گئے۔ دراصل اس موبائل فون کا خول سونے کا بنا ہوا تھا اور سجاوٹ کیلئے اس پر چھوٹے سائز کے 800 ہیرے بھی جڑے تھے۔ جب لین نامی ان صاحب کو کئی گھنٹے بعد یاد آیا کہ وہ نایاب موبائل فون کھو چکے ہیں تو پولیس کو اطلاع کی۔ ان کی قسمت بہت اچھی تھی کہ ائیر پورٹ کے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ سے فون اٹھانے والی خاتون کو پہچان لیا گیا اور ایک قریبی گاﺅں سے اسے برآمد بھی کر لیا گیا۔ بزنس مین نے جب شکریہ کے طور پر پولیس کو ڈیڑھ لاکھ روپے کی رقم پیش کی تو انہوں نے یہ کہہ کر رقم لینے سے معذرت کر لی کہ یہ تو ان کا فرض تھا۔
0 comments:
Post a Comment