پشاور (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں دس سے پندرہ فیصد کمی کردی ہے جبکہ پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں پانچ سے دس فیصدتک کرایوں میں کمی کا اعلان کیاگیاہے ۔ وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے مشیر ملک شاہ محمد کے مطابق کرایوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ملک شاہ محمد کے مطابق صوبائی حکومت نے پشاور میں جی ٹی روڈ ٹرانسپورٹ کمپلیکس بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس کیلئے بیس کروڑ روپے مختص کردئیے گئے ہیں کمپلیکس میں ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیونگ لائسنس کے دفاتر ہوں گے۔
0 comments:
Post a Comment