ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) مملکت سعودی عرب کے مقامی میڈیا کے مطابق اب بیرون ممالک سے آنے والے ملازمین کے اہل و عیال کو اقامہ کی منتقلی کے بغیر پرائیویٹ سیکٹر میں ہر قسم کی ملازمت کی اجازت ہوگی۔ مقامی اخبار نے وزیر برائے افرادی قوت کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے درخواست گزار کے پاس موثر اقامہ ہونا ضروری ہے، عمر 60 سال سے کم ہو، کسی اور ادارے میں ملازمت نہ کررہا ہو اور یہ بھی ضروری ہوگا کہ مذکورہ ملازمت کیلئے کوئی سعودی شہری امیدوار نہ ہو۔
اس فیصلے سے خواتین اور مرد امیدوار مساوی طور پر مستفید ہوسکیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے ہہ سہولت صرف پرائیویٹ اور انٹرنیشنل سکولوں کی ملازمت تک محدود تھی لیکن اب اسے پرائیویٹ سیکٹر میں ہر قسم کی ملازمتیں تک پھیلا دیا گیا ہے۔

0 comments:
Post a Comment