دبئی سٹی(نیوز ڈیسک) اگر میزبان ممالک میں سکون و اطمینان کی بات کی جائے تو س سلسلے میں ایک جدید سروے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں بسنے والے تارکین وطن کا شمار دنیا کے سب سے زیادہ قناعت پسند اور مطمئن لوگوں میںہوتا ہے۔ HSBC کی طرف سے کیے گئے2014ءکے ایک سروے کے مطابق تارکین وطن کو پناہ دینے والے 34 ممالک میں متحدہ عرب امارات دنیا بھر میں ساتویں نمبر پر آ گیا ہے جہاں بسنے والے تارکین وطن اپنی معاشی حالت سے مطمئن ہیں۔ سروے میں کہا گیا ہے
کہ متحدہ عرب امارات اورGCC کے علاقے اچھی ملازمتوں اور زیادہ تنخواہوں کے حوالے سے تارکین وطن کی توقعات پر پورا اترنے والے دنیا کے سر فہرست ممالک میں شامل ہیں۔ اس سروے میں دنیا بھر کے100، جبکہ صرف متحدہ عرب امارات سے اس سروے میں 963 افراد شریک ہوئے اور چند میزبان ممالک کے بارے میں اظہار کیا جس کے نتیجے میں اس سال متحدہ عرب امارات کو تارکین وطن کو پناہ دینے کے حوالے سے پندرھواں ترجیحی ملک قرار دیا ہے ۔لیکن متحدہ عرب امارات میں اچھی نوکریاں اورعمدہ تنخواہوں کے باوجود مہنگا ہونے کی وجہ سے بلند معیار زندگی کا حصول اب آسان نہیں رہا۔
Mr.Victorious Jafar Wattoo
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor incididunt ut labore et dolore magna aliqua. Ut enim ad minim veniam, quis nostrud exercitation.
0 comments:
Post a Comment