گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) چار نوجوانوں نے طالبہ کو اغوا کرکے 9 روز تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق تلونڈی کھجوروالی کے محنت کش امان اللہ کی پندرہ سال کی بیٹی انیقہ سکول جارہی تھی کہ چار نوجوان اغوا کرکے نامعلوم جگہ لے گئے اور نو روز تک زیادتی کرتے رہے۔ موقع پاکر طالبہ تھانہ کینٹ پہنچ گئی جس پر پولیس نے انیقہ کو میڈیکل کے لئے سول ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے زیادتی کی تصدیق کردی ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزم مجاہد، صدام اور دونامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور انکی تلاش جاری ہے ۔
0 comments:
Post a Comment