Sunday, 26 October 2014

شادی کے 8 سال بعد جڑواں بچوں کی پیدائش، ماں، ایک بیٹا دم توڑ گیا

اوکاڑہ (ویب ڈیسک) شادی کے 8 سال بعد خاتون کے ہا ں جڑواں بیٹوں کی پیدائش کے موقع پر ہی ماں اور ایک بیٹا جاں بحق ہوگیا جبکہ شدت غم سے اسی روز بچوں کی نانی بھی چل بسی، ایک گھر سے تین جنازے اٹھنے پر کہرام مچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں کے بشیر احمد سے حنیفاں بی بی کی شادی ہوئی جس کے بطن سے گذشتہ روز نارمل ڈلیوری کے ذریعے صحت مند دو بیٹے پیدا ہوئے۔
پیدائش کے فوری بعد ہی حنیفاں بی بی اور اس کا بیٹا یکے بعد دیگرے وفات پاگئے۔ اطلاع پر بچوں کی نانی کو دل کا دورہ پڑ گیا اور وہ بھی اسی روز انتقال کر گئی۔ ایک ہی گھر سے تین جنازے نکلنے علاقے کی ہر آنکھ پر نم ہو گئی۔

Mr.Victorious Jafar Wattoo

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor incididunt ut labore et dolore magna aliqua. Ut enim ad minim veniam, quis nostrud exercitation.

0 comments:

Post a Comment

 

Copyright @ 2013 Wattoo Into Pc.