Friday, 2 January 2015

دنیا میں خوشی بڑھ رہی ہے ، 65 ممالک کے 70 فیصد لوگ زندگی سے مطمئن ہیں:سروے

    لندن (ویب ڈیسک) دنیا کے 65 ممالک میں 64,000 لوگوں پر سال کے آخر میں کئے گئے سروے کے بعد سامنے آیا ہے کہ دنیا میں خوشی بڑھ رہی ہے۔مارکیٹنگ ریسرچ اور سروے کرنے والی تنظیم ون/گیلپ کے مطابق 70 فیصد لوگ اپنی زندگی سے مطمئن ہیں جو گزشتہ سال کی نسبت 10 گنا زیادہ ہے۔
    فجی دنیا کا سب سے خوش ملک ہے جہاں 93 فیصد رہائشی اپنی زندگی سے مطمئن ہیں جبکہ 31 فیصد کے ساتھ عراق میں سب سے زیادہ ناخوش لوگ رہتے ہیں۔سروے کے مطابق افریقہ سب سے خوش علاقہ ہے جہاں 83 فیصد لوگ تو خوش یا بہت ہی خوش ہیں۔ جب کہ مغربی یورپ سب سے کم خوش خطوں میں سے ایک ہے جہاں 11 فیصد لوگ اپنے آپ کو ناخوش یا بہت ہی زیادہ ناخوش کہتے ہیں۔
     دنیا بھر میں 53 فیصد لوگوں کا خیال ہے 2015 پچھلے سال 2014 سے بہتر ہو گا۔ سروے کے مطابق نائیجیریا سب سے زیادہ مثبت سوچ رکھنے والا ملک جبکہ لبنان سب سے زیادہ مایوس ملک سامنے آیا ہے۔

    Mr.Victorious Jafar Wattoo

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor incididunt ut labore et dolore magna aliqua. Ut enim ad minim veniam, quis nostrud exercitation.

    0 comments:

    Post a Comment

     

    Copyright @ 2013 Wattoo Into Pc.