سان فرانسسکو(نیوزڈیسک)سائنسدانوں نے ایک ایسا کاغذ بنا لیا ہے جس پر بار بار مٹا کر لکھنا ممکن ہو گیا ہے ۔یونیورسٹی آف کیلی فورنیامیں کی گئی تحقیق میں ایک ایسا کاغذ بنایا گیا ہے جس پر کم از کم 20بار مٹا کر لکھا جا سکتا ہے جبکہ لکھنے کے لئے ایک خاص کیمیکل کااستعمال کیا جاتا ہے اور دلچسپ امر یہ ہے کہ اسے 20بار مٹانے کے بعد بھی دوبارہ لکھنے پر اس کی کوالٹی متاثر نہیں ہوتی۔
یونیورسٹی کے پروفیسریاڈونگ ین کا کہنا ہے کہ لکھنے کے لئے کسی بھی طرح کی سیاہی کی ضرورت نہیں ہے اور اس کے استعمال سے صارف ناصرف پیسے بچا سکے گا بلکہ اس سے ماحولیات پر بھی اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ دن بدن کاغذ کی ضرورت اور استعمال میں تیزی آتی جارہی ہے جس کی وجہ سے ماحول پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں لیکن اس ایجاد کے بعد اس میں خاطر خواہ کمی لائی جاسکے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کاغذ پر لکھے ہوئے الفاظ تین دن تک با آسانی محفوظ رہ سکتے ہیں اوراس کے بعد چاہیں تو اس کاغذ پر مٹا کر لکھا جا سکتا ہے، عام پرنٹر کاغذ پر لکھنے کے لئے 200سینٹی گریڈ تک کام کرتا ہے لیکن اس کاغذ پر پرنٹ کرنے کے لئے 115سینٹی گریڈ تک بھی لکھا جاسکتا ہے۔پروفیسر ین کا کہنا تھا کہ اب وہ اس بات پر تجربات کر رہے ہیں کہ کس طرح اس کاغذ کی زندگی کو بڑھاتے ہوئے 100بار تک لے کر جانا ہے اور اس کے ساتھ مختلف رنگوں کی پرنٹنگ کو بھی ممکن بنانا ہے۔
0 comments:
Post a Comment